برطانیہ میں سب سے بڑا رولر کوسٹر اونچائی پر جا کر ٹوٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہو گیا۔
رولر کوسٹر جیسے جھولے پر سواری کرنا ایڈونچر کے شوقین افراد کا کام ہے لیکن کمزور دل والے اس جھولے سے دور ہی رہتے ہیں۔
برطانیہ کے مشہور رولر کوسٹر پر جھولنے والوں کی سانسیں اس وقت رک گئیں جب اونچائی پر جا کر جھولا دو حصوں میں تقسیم ہو کر رک گیا اور اس میں سوار افراد چیخ و پکار کرنے لگے۔
سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر اور یڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دوران رائیڈ جھولے کا ایک حصہ اوپر جا کر الگ ہوگیا اور عملے کے ارکان مسافروں کی بحفاظت واپسی کے لیے انہیں گائیڈ کرتے رہے۔
جھولے میں سوار افراد نے بتایا کہ رولرکوسٹر سے اترنا اس میں رائیڈ سے کہیں زیادہ خطرناک تھا وہ خوف زدہ تھے اور اسی خوف کے عالم میں عملے کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے نیچے آئے۔
یہ دنیا کا سب سے لمبا اور تیز ترین رولر کوسٹر میں جانا جاتا ہے۔ 1994 میں اس رائیڈ کا افتتاح ہوا تو اس نے برطانیہ میں خاصی شہرت پائی۔ یہ سیاحوں کا پرکشش مقام ہے اور یہاں بہت زیادہ رش دیکھنے کو ملتا ہے۔