ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

رومن رینز نے گولڈ برگ کا چیلنج قبول کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: ڈبلیو ڈبلیو ریسل مینیا میں گولڈ برگ اور رومن رینز آمنے سامنے آئیں گے، گولڈ برگ کے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بنتے ہی رومن رینز ان کے سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای ریسل مینیا میں جہاں ڈریو میکنٹائر کا مقابلہ بروک لیسنر سے ہوگا وہیں گولڈ برگ بھی رومن رینز سے دو دو ہاتھ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

رومن رینز جو کینسر سے صحت یاب ہونے کے بعد سے کوئی بڑا مقابلہ نہیں جیت پائے ہیں گولڈ برگ کو شکست دے کر اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

ڈبلیو ڈبلیو ای اسمیک ڈاؤن میچ میں جب گولڈ برگ نے چیخ کر کہا کہ اب کون آئے گا جس کے بعد رومن رینز رنگ میں آئے اور گولڈ برگ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا میں آؤں گا۔

رومن رینز کے اعلان کے بعد ہی رنگ میں شائقین کا جوش و خروش بڑھ گیا ہے اور انہیں اس بڑے مقابلے کا بے تابی سے انتظار ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ گولڈ برگ یہ مقابلہ جیت سکتے ہیں لیکن ساتھ ہی رومن رینز کو بھی مقابلے کے لیے فیوریٹ قرار دیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گولڈ برگ بروک لیسنر کو چند منٹوں میں شکست دے کر رنگ میں اپنی دھاک بٹھا چکے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا وہ بگ ڈوگ کو ہراسکتے ہیں یا نہیں۔

واضح رہے کہ ڈبلیو ڈبلیو انتظامیہ کی جانب سے شائقین کو محظوظ کرنے اور ریسلنگ کے ایونٹ کو مزید یادگار بنانے کے لیے مختلف ایونٹ کرائے جاتے ہیں اور ماضی کے ریسلرز کو بلانا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں