تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

دنیائے فٹبال کے 2 شیر کل ہونگے مدمقابل، ٹکٹ ریکارڈ قیمت میں فروخت

دنیائے فٹبال کے عصر حاضر کے دو عظیم کھلاڑی لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو ریاض میں ایک فٹبال میچ میں مدمقابل ہوں گے جس کا ایک ٹکٹ ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاض سیزن کے تحت ایک تاریخ فٹبال میچ پیرس سینٹ جرمین ’ایف سی‘ اور مقامی فٹبال کلب النصر اور الہلال کے اسٹار کھلاڑیوں کے درمیان ہونے جا رہا ہے۔ اس میچ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں دنیائے فٹبال کے عصر حاضر کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی، نیمار کے علاوہ دیگر اسٹار کھلاڑی شرکت کریں گے۔

اس میچ کا شائقین فٹبال شدت کے ساتھ انتظار کر رہے اور ان کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس فٹبال میچ کا ممتاز ٹکٹ ریکارڈ ایک کروڑ ریال میں فروخت ہوا ہے۔

ریاض سیزن انتظامیہ نے اس میچ کی ایک ممتاز، منفرد اور نمایاں ٹکٹ متعارف کرائی ہےجس پر 10 دن تک بولی لگانے کا سلسلہ جاری رہا۔ اس کا آغاز سعودی تاجر عبد العزیز بغلف نے 25 لاکھ ریال کی بولی دے کر کیا تھا اور وقت کے ساتھ ساتھ اس بولی میں اضافہ ہوتا رہا۔ بالآخر اس ٹکٹ کو مشرف الغامدی نامی تاجر نے ایک کروڑ ریال کی بولی لگا کر اپنے نام کیا۔

انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں ٹکٹ خریدنے والے تاجر مشرف الغامدی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ میں اپنے بھائی مشرف الغامدی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے خیراتی اور فلاحی کام میں حصہ ڈالا ہے۔

واضح رہے کہ اس ٹکٹ کی پوری قیمت خیراتی تنظیم احسان کے حوالے کردی جائے گی۔

یہ فٹبال میچ کل کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -