اے ایف سی چیمپئنز لیگ میں اسٹار فٹبالر نے پنالٹی کک لینے سے انکار کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے اے ایف سی چیمپئنز لیگ میں اس وقت پنالٹی لینے سے انکار کردیا جب وہ حریف کھلاڑی سے ٹکرا کر گر گئے تھے۔
ریفری کو کرسٹیانو رونالڈو نے بتایا کہ غلطی ڈیفنڈری کی نہیں ہے۔
- Advertisement -
ریفری نے ری پلے دیکھنے کے بعد فیصلہ تبدیل کردیا، رونالڈو کی اسپورٹس مین شپ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی سراہا جارہا ہے۔
رونالڈو کے اس عمل پر میڈیا پر تبصرہ کیا گیا کہ ہمیں ابھی بھی یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ آیا رونالڈو نے ایسا کیا کیونکہ اسے ڈائیونگ پر افسوس ہوا یا صرف پھسل گیا۔