پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک، لیتھوینیا کو شرمناک شکست

اشتہار

حیرت انگیز

فیرو: اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال نے لیتھوینیا کو 6-0 سے شرمناک شکست دے دی، میچ میں رونالڈو کا جادو چل گیا۔

تفصیلات کے مطابق فٹبال میچ میں لیتھوینیا کے خلاف پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے حریف کو تگنی کا ناچ نچا دیا، شاندار ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے ٹیم کو بھی فتح سے ہمکنار کیا، اس جیت نے پرتگال کے لیے یورو2020 ٹورنامنٹ کی راہ ہموار کردی ہے۔

رونالڈو کی انٹرنیشنل گول کی تعداد اٹھانوے ہوچکی ہے، اسٹار فٹبالر نے آغاز میں ہی پرتگال کو دوگول کی برتری دلوائی، جبکہ دوسرے ہاف میں فرنینڈس، مینڈس اور سلوا نے ایک ایک گول کیا۔ بعد ازاں رونالڈو نے65ویں منٹ میں گول کرکے برتری چھ گناہ بڑہا دی جو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔

اس جیت نے پرتگال کے لیے یورو2020 ٹورنامنٹ کی راہ ہموار کردی ہے۔ ایک اور میچ میں انگلش فٹبال ٹیم نے اپنا ہزارواں میچ کھیلتے ہوئے مونٹی نیگرو کو آؤٹ کلاس کردیا، سات گول داغ کر یورودوہزار بیس کا ٹکٹ کٹا لیا۔

انگلش ٹیم کے کپتان ہینری کین نے بھی شاندار ہیٹ ٹرک کی اور انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کرنے والےکھلاڑیوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں