پیر, ستمبر 16, 2024
اشتہار

رونالڈو 900 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈ ریکارڈ پر ریکارڈ بنائے جا رہے ہیں اب وہ دنیا میں 900 گول کرنے والے پہلے فٹبالر بھی بن گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرتگالی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ روز نیشنز لیگ میں کروشیا کے خلاف میچ میں اپنے کیریئر کا 900 واں گول کیا۔ اس میں میں ان کی ٹیم کو دو، صفر سے کامیابی ملی۔

یہ کارنامہ انجام دینے کے بعد39  سالہ کھلاڑی رونالڈو جذباتی ہوگئے۔ ان کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو جاری ہوئے اور وہ زمین پر بیٹھ گئے۔

- Advertisement -

یہ سنگ میل عبور کرنے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے یہی خواب دیکھا تھا اور میرے مزید خواب ہیں۔ آپ سب کا شکریہ۔‘‘

 

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے اب تک اپنے کیریئر میں قومی ٹیم پرتگال کے لیے 131، ریال میڈرڈ کے لیے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے 145، جووینٹس کے لیے 101، اپنے موجودہ کلب النصر کے لیے 68 اور ساتھ ہی اپنے پہلے کلب اسپورٹنگ لزبن کے لیے 5 گول کیے ہیں۔

 

ارجنٹینا کے لیونل میسی اپنے کیریئر میں 859 گولز کے ساتھ فٹبال کی تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں