ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

رونالڈو گول کر کے پھنس گئے، جرمانہ عائد

اشتہار

حیرت انگیز

فٹبال ورلڈکپ کے کوالیفائینگ میچ میں شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے آخری لمحے میں گول کیا مگر ریفری نے اسے ماننے سے انکار کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرتگال اور سربیا کی ٹیموں کے درمیان فٹبال ورلڈکپ کا کوالیفائنگ میچ کھیلا گیا، مقررہ وقت سے چند منٹ پہلے تک دونوں ٹیموں نے دو ، دو گول کیے تھے۔

میچ کے آخری لمحات میں کرسٹیانو رونالڈو نے شاندار گول کیا جسے امپائر نے ماننے سے انکار کیا۔رونالڈو نے گول نہ ماننے پر امپائر کے سامنے شدید احتجاج کیا اور میدان سے باہر چلے گئے۔

رپورٹ کے مطابق پرتگال (اور لیورپول) کے ڈیوگو جوٹا نے دو ہیڈر اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی تھی۔ دوسرے ہاف میں ایلکسینڈر میٹرووک اور فلپ کوسٹک نے ایک ایک گول کر کے سربیا کی پوزیشن کو مضبوط کیا۔

میچ کے آخری لمحات میں جب رونالڈو نے گول کیا تو پرتگال کی ٹیم نے فتح کا جشن منانا شروع کیا مگر جب امپائر کی طرف سے اس گول کو ماننے سے انکار کیا گیا تو تمام کھلاڑیوں نے شدید احتجاج کیا۔

امپائر نے کھلاڑیوں کو بتایا کہ چونکہ کھیل کو روک دیا گیا تھا، اس لیے گول کو اسکور کے طور پر شمار نہیں کیا جاسکتا۔ امپائر نے بات نہ ماننے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احتجاج کرنے پر رونالڈو پر جرمانہ بھی عائد کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں