منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

رونالڈو نے سعودی عرب کی بڑی پیشکش ٹھکرادی

اشتہار

حیرت انگیز

پرتگال سے تعلق رکھنے والے شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹینا رونالڈو نے سعودی عرب میں سیاحت کے فروغ کے لیے سو کروڑ ڈالرز کی پیشکش سے انکار کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اطالوی فٹ بال کلب یووینٹس کے پینتیس سالہ اسٹرائیکر کو سعودی عرب کی جانب سے 53 لاکھ ڈالر کی سالانہ پیشکش کی گئی تھی، مبینہ طور پر اس معاہدے کے تحت رونالڈو کو سعودی عرب کے متواتر دورے کرنا تھے، ان دوروں کی تصاویر کو سعودی عرب میں سیاحت کے فروغ کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رونالڈو کے حریف بارسلونا کے لیونل میسی سے بھی سعودی عرب نے رابطہ کیا، مگر نہ تو رونالڈو اور نہ ہی میسی کے نمائندوں نے اس معاملے پر میڈیا سے کوئی بات کی۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان تیل سے مالا مال ملک کی معیشت کو ترقی دینے کے لئے کوشاں ہیں، جس کا مقصد سعودی عرب کا فیول پر انحصار کم سے کم کرنا ہے جبکہ سعودی عرب میں سیاحت کا فروغ شاہ سلمان کے ویژن 2030 کا اہم ترین حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کرسٹیانو رونالڈو صدی کے بہترین فٹبالر قرار

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فیفا کے صدر گیانی انفنٹینو نے سعودی عرب کی حکومت کے لیے ایک پروموشنل ویڈیو میں کام کیا تھا تاہم یہ پہلا موقع نہیں جب مشہور شخصیات کے ذریعہ کسی پیش کش کو مسترد کر دیا گیا ہو۔

پرتگال اور یووینٹس کے اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو فٹ بال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گولز کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں، گذشتہ سال دسمبر میں کرسٹینا رونالڈو نے "گولڈن فٹ” کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا، یہ ایوارڈ کسی بھی فٹ بالر کو زندگی میں ایک بار ملتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں