ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

رونالڈو کی 3 دن میں دوسری ہیٹ ٹرک

اشتہار

حیرت انگیز

مایہ ناز فٹبالر رونالڈو نے سعودی لیگ میں 3 دنوں کے دوران گولز کی 2 ہیٹ ٹرک کردیں۔

سپراسٹار فٹبالر رونالڈو نے کیریئر کی پینسٹھ ویں ہیٹ ٹرک کر لی۔ انہوں نے سعودی پرو لیگ میں لگاتار دوسرے میچ میں تین گول داغ دیئے۔

رونالڈو کی ٹیم النصر نے الابہا کو آٹھ صفر سے آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ایونٹ میں کامیابی کے سفر کو جاری رکھا ہے۔

- Advertisement -

پانچ بار کے بیلن ڈی آر کے فاتح نے 72 گھنٹے سے بھی کم وقت میں لیگ سیزن میں ان کی تیسری ہیٹ ٹرک تھی۔ پرتگال کے فارورڈ 29 گول کے ساتھ لیگ میں سرفہرست ہیں۔

پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر اور سعودی کلب النصر کے رکن کرسٹیانو رونالڈو بھی 2034 کا فیفا ورلڈ کپ سعودی عرب میں ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے وہ مملکت کے حمایت میں عملی طور پر میدان میں آ گئے ہیں۔

سعودی عرب فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کی خواہش اور ارادے کا اظہار کر چکا ہے۔ اس سے قبل وہ گزشتہ سال کلبر ورلڈ کپ کی میزبانی کر چکا ہے جب کہ 2027 میں ایشین کپ کے فائنلز کی میزبانی کرے گا۔

سعودی عرب نے 2018 سے اسپورٹس پر خصوصی توجہ دی ہے۔ اب تک 50 سے زائد انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دیے جن میں فٹبال، گالف، ڈیجیٹل اسپورٹس، ٹینس، گھڑ سواری و دیگر سپورٹس ایونٹ شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں