منگل, نومبر 12, 2024
اشتہار

رونالڈو کی سونے کی بائیک؟ حقیقت آشکار ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو سعودی حکومت کی جانب سے سونے سے بنی موٹر سائیکل دینے کی حقیقت آشکار ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر سونے سے بنی بائیک کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد یہ خبر گشت کرنے لگی کہ سعودی حکومت نے یہ بائیک عالمی شہرت یافتہ فٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو تحفے میں دی ہے اور لوگوں کی اکثریت نے مان بھی لیا کیونکہ رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر جوائن کر چکے تھے۔

تاہم سونے کی بائیک کے حوالے سے یہ تاثر بالکل غلط اور حقیقت اس کے بالکل الٹ ہے۔ یہ بائیک رونالڈو کو تحفے میں نہیں دی گئی ہے بلکہ یہ ایک سعودی شہری ابو سارا کی ملکیت ہے جو انہوں نے خود خریدی تھی۔

- Advertisement -

اگر اس ویڈیو کو غور سے دیکھا جائے تو 00:05 سیکنڈ پر ویڈیو کے کنارے میں ایک ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا ہینڈل  دکھتا ہے، اس ہینڈل کو ٹک ٹاک پر سرچ کرنے پر فیصل ابو سارا کا اکاؤنٹ کھلتا ہے جس میں اس بائک کے حوالے سے پوسٹس موجود ہیں۔

کسی کو ابہام دور کرنا ہے تو وہ فیصل ابو سارا کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی سونے کی بائیک کی تصاویر اور ویڈیوز میں موجود بائیک کی نمبر پلیٹ اور کرسٹیانو رونالڈو کے حوالے سے مشہور سونے کی بائیک کی نمبر پلیٹ غور سے دیکھیں جو کہ ایک ہی ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں