جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

رونالڈو کے النصر کے ہاتھوں میسی کے میامی کلب کو عبرتناک شکست

اشتہار

حیرت انگیز

سپراسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے فٹبال کلب النصر نے فیفا پلیئر آف دی ایئر میسی کے کلب انٹر میامی کو عبرتناک شکست دیدی۔

سعودی کلب نے دوستانہ میچ میں امریکی حریف کو 0-6 سے مات دی، النصر کی جانب سے برازیلین فٹبالر ٹیلسکا نے ہیٹ ٹرک کی، اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنی انجری کے سبب النصر کی جانب سے میچ میں حصہ لینے سے قاصر رہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میچ میں لیونل مسی بھی موجود تھے جو صرف 7 منٹ کیلئے میدان میں اُترے تاہم کوئی کمال دکھانے میں ناکام رہے۔

- Advertisement -

دوستانہ میچ میں ریاض میں کھیلا گیا، ہوم گراؤنڈ پر سعودی کلب النصر کے پلیئرز بھرپور فارم میں نظر آئے اور انٹرمیامی کو ایک بھی گول نہ کرنے دیا۔

کھیل شروع ہونے کے محض 12 منٹ میں النصر کی جانب سے 3 گول داغے گئے۔ اس دوران ایمرک لیپورٹے نے شاندار گول کیا، انھوں نے اپنے ہاف سے لگائی جانے والی فری کک پر گول کیا۔ بینچ پر بیٹھے کرسٹیانو رونالڈو نے بھی انھیں داد دی۔

اسی دوران کوچ کی جانب سے لیونل میسی کو بھی صرف سات منٹ کے لیے میدان میں اتارا گیا مگر وہ کوئی جادو جگانے میں ناکام رہے۔

النصر نے دوسرے ہاف میں بھی تین گول اسکور کرتے ہوئے 6 گولز کی برتری حاصل کرلی جبکہ اتنے بڑے خسارے میں جانے کے بعد میامی کے فٹبالرز کوئی گول نہ کرسکے اور اسی اسکور پر میچ کا اختتام ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں