پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا بیٹا جونیئر رونالڈو بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چل پڑا اور انگلش فٹبال کلب کو بائے بائے کہہ دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں اپنے کھیل سے شہرت کا ڈنکا بجانے والے سابق عالمی چیمپئن پُرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ ماہ فیفا ورلڈ کپ کے دوران ہی انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا جس کے بعد ان کا بیٹا جونیئر رونالڈو بھی اپنے باپ کے نقش قدم پر چل پڑا ہے۔
والد کے فٹبال سے عشق کو دیکھ دیکھ کر خود بھی فٹبال کا جنون رکھنے والے رونالڈو جونیئر نے انگلش فٹبال کلب کو الوداع کہہ دیا ہے اور ممکنہ طور پر ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی اکیڈمی کو دوبارہ جوائن کر رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو جونیئر نے اس سے قبل ریال میڈرڈ سے وابستگی کے دور میں انڈر 14 لیول پر 20 مقابلوں میں 50 گول کر رکھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب ’ال نصر‘ جوائن کرلیا
واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کا انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑنے کے بعد گزشتہ ماہ ہی سعودی کلب سے اربوں ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا تھا جس کے بعد اسٹار فٹبالر نے سعودی کلب النصر کو جوائن کر لیا تھا۔