تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

دھڑ جڑے جڑواں بھائی 68 برس کی عمر میں چل بسے

نیویارک: امریکا سے تعلق رکھنے والے دھڑ جڑے جڑواں بھائی رونی اور ڈونی گلیون 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، دونوں بھائیوں کو ایک دھڑ کے ساتھ  سب سے زیادہ زندہ رہنے کا اعزا حاصل تھا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں بھائیوں کا انتقال چار روز قبل 7 جولائی کو ہوا، انہوں نے 2014 میں اپنی 63ویں سالگرہ منا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرا کے اعزاز حاصل کیا تھا۔

رونی اور ڈونی امریکی ریاست اوہیو کے شہر بیاورک کریک میں رہتے تھے۔ اُن کی پیدائش اکتوبر 1951 میں ہوئی، دونوں کا پیٹ اور اندورنی اعضا ایک جبکہ سر ، ہاتھ اور پیر علیحدہ علیحدہ تھے۔

ڈاکٹرز نے پیدائش کے بعد بچوں کا معائنہ کر کے والدین کو مشورہ دیا تھا کہ اُن کو الگ کروانے کا آپریشن خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

(Original Caption) Ohio's Siamese Twins Celebrate Birthday. Dayton, Ohio: Donnie and Ronnie Galyon, Siamese twins, of Dayton, are shown doing a demolition job on the big cake that featured their second birthday party. The cake was made by their mother, Mrs. Wesley Galyon, but the boys seem to prefer the candle to the icing. The twins now weigh 54 pounds.

یاد رہے کہ اس سے قبل اٹلی سے تعلق رکھنے والے دھڑ جڑے بھائیوں کو اعزاز حاصل تھا، وہ 1875 میں پیدا ہوکر 63 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

(Original Caption) Siamese twins Ronnie and Donnie Galyon pose in their cowboy suits on their third birthday in Dayton. The children are joined at the waist. Doctors say surgery to separate them would mean death for one. Parents of the twins, Mr. and Mrs.. Wesley Galyon said "we'll never separate them. We don't even talk about it anymore." In walking, the boys take turns going backwards.

رونی اور ڈونی کا کہنا تھا کہ وہ عالمی ریکارڈ بنانے کے خواب کو پورا کرنے کے اس قدر خواہش مند تھے کہ انہوں نے اپنے والدین سے کلینڈر منگوایا اور روزانہ تاریخ پر نشان لگاتے تھے۔

Comments

- Advertisement -