بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

طیارہ مارگرانےپر ترکی کا روس سےمعافی مانگنے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ : ترکی کی جانب سے روسی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد دونوں ممالک میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ ترکی اور روس میں جاری کشیدگی میں شدت آگئی۔

طیارہ مارگرانےپر ترکی نے روس سے معافی مانگنے سے انکارکردیا ہے، روس نے معاشی پابندیاں لگانے کی دھمکی دیدی۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ معافی حدود کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مانگنی چاہیئے۔ترک صدر نے الزام عائد کیا ہے کہ ماسکو نےانتقامی کارروائی کرتےہوئے روس میں موجود انتالیس ترک تاجروں کو گرفتار کرلیا۔

طیب اردوان نے کہا کہ صدر پیوٹن کو ذاتی طور پر ٹیلیفون کیا تاہم صدر پیوٹن نے جواب نہ دیتے ہوئے سرد مہری کا مظاہرہ کیا۔

دوسری جانب روسی صدر پیوٹن نے ترکی کی جانب سے طیارہ شناخت نہ کرنے کے دعوے کو مسترد کردیا۔

پیوٹن کا کہنا ہےکہ ترکی کی جانب سے معافی نہ مانگی گئی تو آئندہ دنوں میں ترکی پر سخت معاشی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔روسی فوج کے ترکی کے ساتھ تمام مواصلاتی رابطے بھی منقطع ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں