منگل, مئی 20, 2025
اشتہار

کاسمیٹکس اور پرفیوم بنانے کےلیے استعمال ہونے والا دیسی گلاب، ویڈیو رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر سرخ گلابوں کی کاشت کی جاتی ہے، یہاں کے پھول اپنی منفرد خوشبو اور تازگی کے باعث اپنی خاص پہچان رکھتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حیدرآباد کی مخصوص آب و ہوا کی وجہ سے یہاں کی مضافاتی زمینیں سرخ گلابوں کی کاشت کا مرکز بنی ہوئی ہیں، دیسی گلاب کے پودے سارا سال فصل دیتے ہیں، ٹہنیوں میں روزانہ نئے پھول کھلتے ہیں جن کی منفرد خوشبو آس پاس کی فضائوں کو معطر رکھتی ہے، یہ پھول اپنی تازگی کی وجہ سے بھی کافی پسند کیے جاتے ہیں۔

کسان فجر ہونے سے قبل ہی گلابوں کے کھیتوں میں پہنچ جاتے ہیں اور گلاب کے پھول سورج نکلنے سے پہلے ہی توڑ لیے جاتے ہیں تاکہ گرمی سے پھولوں کی تازگی متاثر نہ ہو۔

ایک کسان نے بتایا کہ ہم یہاں 2 بجے تک آجاتے ہیں اور 7 بجے تک کام کرتے ہیں، اس دوران ہم تقریباً 50 کلو تک پھول شاخوں سے توڑ لیتے ہیں، ہماری ماہانہ تنخواہ کبھی 20، 25 اور کبھی 30 ہزار تک ہوجاتی ہے۔

گلاب کے پھول کو توڑنے کے بعد ان کی پتیوں کو محفوظ رکھنے کےلیے انھیں بالٹیوں میں برف رکھ کر دوسرے شہر بھیجا جاتا ہے۔

محکمہ زراعت کے مطابق سندھ کے چار اضلاع میں 10 ہزار ایکڑ رقبے پر سرخ گلابوں کی کاشت کی جاتی ہے، سندھ میں موسمی تبدیلی اور پانی کی کمی کے باعث گلاب کے کھیت بھی متاثر ہورہے ہیں۔

دیسی گلاب کی نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ملک بھی بڑی مانگ ہے، دور جدید میں دیسی گلاب کاسمیٹکس اور پرفیوم کی تیاری میں بھی کام آتا ہے۔

رپورٹ: اشوک شرما

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں