پیر, جون 17, 2024
اشتہار

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اوورسیزپاکستانیوں کی بھیجی رقم 8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اوورسیزپاکستانیوں کی بھیجی رقم8 ارب ڈالرتک پہنچ گئی ، اپریل میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 17.10 کروڑ ڈالر بھیجے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیئے۔

جس میں بتایا کہ 24 مئی تک بھیجی گئی رقم8 ارب ڈالرسےتجاوزکرگئی، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سال2020 کے وسط سےشروع کیا گیا تھا، جس میں اکاؤنٹ ہولڈرز کی تعداد7لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں نےاپریل میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 17.10 کروڑ ڈالر بھیجے، مارچ کے مقابلے اپریل میں اکاؤنٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 6 فیصد کم رقم بھیجی، مارچ 2024 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 18 کروڑ 20 لاکھ ڈالر بھیجے تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2024 میں 9 ہزار 858 روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کھولے گئے، جس کے بعد روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 89 ہزار 650 ہوگئی۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ ستمبر 2020سےاپریل 2024 تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے 1 ارب 58 کروڑ 70 لاکھ ڈالرمنافع واپس گیا جبکہ مقامی طور پر 4 ارب 92 کروڑ 50 لاکھ ڈالراستعمال ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں