پیر, دسمبر 30, 2024
اشتہار

ستمبر میں روشن ڈیجٹل اکاؤنٹس میں کروڑوں ڈالرز جمع کرائے گئے، اسٹیٹ بینک

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ پچھلے ماہ ستمبر میں روشن ڈیجٹل اکاؤنٹس میں کروڑوں ڈالرز جمع کرائے گئے ہیں۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے پاکستانی کے مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ ستمبر 2024 میں 11 ہزار 138 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئے، ستمبر24 میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 16.80 کروڑ ڈالرز جمع کرائے گئے۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد ستمبر 2024 تک 7 لاکھ 46 ہزار251 رہی، اکاؤنٹس میں ستمبر 2020 سے ستمبر 2024 تک 8.74 ارب ڈالرز جمع کرائے جا چکے ہیں۔

- Advertisement -

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ روشن ڈیجیٹل کھاتوں سے ستمبر 2020 ستمبر 2024 کے دوران 1.66 ارب ڈالرز کی رقم نکلوائی گئی ہے۔

روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں جمع کرائے گئے 5.55 ارب ڈالرز پاکستان میں استعمال ہوئے ہیں، روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں ستمبر 2024 تک واجب ادا جمع رقم 1.53 ارب ڈالرز ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں