تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پیٹرول بحران: سابق سری لنکن کرکٹر شہریوں کی مدد کیلئے پہنچ گئے

کولمبو: سابق سری لنکن کرکٹر روشن ماہنامہ نے پیٹرول کے لیے کئی گھنٹوں سے لمبی قطار میں لگے لوگوں کی مدد کیلئے پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کو اس وقت بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے اور گذشتہ سال کے آخر سے مناسب مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اناج، ادویات اور ایندھن درآمد کرنے سے قاصر ہے، جس کی وجہ سے ملک میں اشیا کی قلت ہے۔

لیکن اب صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے اور تین روز قبل سری لنکن حکومت نے ملک بھر میں دو ہفتے کیلئے شٹ ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں ذخیرہ کیا گیا ایندھن صرف 5 روز کیلئے رہ گیا ہے۔

حکومتی اعلان کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے پیٹرول پمپس کا رخ کیا جس سے پمپس پر طویل قطاریں لگ گئیں، ایسے میں سابق کرکٹر لائنوں میں لگے شہریوں کی مدد کیلئے پہنچ گئے۔

روشن ماہنامہ نے ٹوئٹر پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم نے آج شام کمیونٹی میل شیئر ٹیم کے ہمراہ پیٹرول کےلیے قطاروں میں کھڑے لوگوں کو چائے اور بن پیش کیے‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’قطاریں وقت گزرنے کے ساتھ لمبی ہوتی جا رہی ہیں اور قطاروں میں لگے لوگوں کی صحت کو بھی خطرات ہیں۔

روشن ماہنامہ نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ پیٹرول کیلئے قطاروں میں لگے افراد ایک دوسرے کا خیال رکھیں، مناسب مشروبات اور کھانا ساتھ لائیں اور اگر آپ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے تو اپنے قریب ترین شخص سے رابطہ کریں اور مدد طلب کریں یا 1990 پر کال کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس مشکل وقت میں ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہے۔

خیال رہے کہ روشن ماہنامہ آئی سی سی میچ ریفریز کے ایلیٹ پینل میں بھی شامل رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -