نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر راس ٹیلر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بارے میں اہم انکشاف کیا ہے۔
کیوی لیجنڈ بلے باز راس ٹیلر نے اپنی نئی کتاب میں انکشاف کیا کہ صفر پر آؤٹ ہوا تو راجستھان رائلز کے مالک نے مجھے تھپڑ مارے۔
انہوں نے اپنی کتاب میں بتایا کہ مجھے تین چار تھپڑ مارے گئے ،کہا گیا کہ ملین ڈالر صفر پر آؤٹ ہونے کے نہیں دیے۔
راس ٹیلر نے مزید کہا کہ گو کہ تھپڑ جارح نہیں تھے مگر پروفیشنل ماحول میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتا۔
اڑتیس سالہ راس ٹیلر نے یہ انکشافات اپنی نئی کتاب میں کیے ہیں اور بتایا کہ راجستھان رائلز نے مالک نے کہا کہ راس آپ کو ہم نے ملین ڈالرز صفر پر آؤٹ ہونے کے لیے ادا نہیں کیے ہیں۔
Comments
- Advertisement -