پیر, جون 17, 2024
اشتہار

ورلڈکپ سے قبل ویسٹ انڈیز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے چند روز قبل جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیت کر ویسٹ انڈیز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

روسٹن چیس نے ویسٹ انڈیز کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح دلادی۔ روسٹن چیز نے 38 گیندوں پر 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کی مدد سے ویسٹ انڈیز نے اتوار کو سبینا پارک میں جنوبی افریقہ کو 16 رنز سے شکست دی۔

ویسٹ انڈیز نے تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔

- Advertisement -

چیس سے پہلے ویسٹ انڈیز کے کپتان برینڈن کنگ (36) اور کائل میئرز (32) نے پہلے چھ اوورز میں ہوم ٹیم کو 51 رنز تک پہنچا دیا۔

اگلے اوور میں کنگ 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد چیس نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے بولرز کو دھو ڈالا۔ انہوں نے آندرے فلیچر (29) کے ساتھ 36 گیندوں میں 56 رنز کی شراکت قائم کی اس سے پہلے کہ اینڈیل پھہلوکوایو نے 15 ویں اوور میں شراکت توڑ دی۔

چیس 67 پر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے سات چوکے اور دو چھکے لگا کر ویسٹ انڈیز کو مقررہ 20 اوورز میں 207 تک پہنچا دیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے نقابایومزی پیٹر، فیہلوکوایو اور لونگی نگیڈی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ نے ہداف کے تعاقب میں جارحانہ انداز اپنایا اور اوپنرز ریزا ہینڈرکس اور کوئنٹن ڈی کاک نے 4.5 اوورز میں 81 رنز بنائے۔ ڈی کوک نے صرف 17 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم آخری اوورز میں رن ریٹ کو برقرار رکھنے میں ناکام رہی اور 7 وکٹوں پر 191 رنز تک محدود رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں