تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

عمران خان کی کال پر پنڈی پہنچنے کیلیے روٹ پلان تیار

چیئرمین پی ٹی آئی کی کال پر بڑی تعداد میں لوگوں کو پنڈی لے جانے کیلیے صوبہ پنجاب کی قیادت متحرک ہوگئی اور روٹ پلان تیار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر حقیقی آزادی مارچ میں بڑی تعداد میں لوگوں کو راولپنڈی لے جانے کیلیے صوبائی قیادت متحرک ہوگئی ہے اور اس حوالے سے روٹ پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سینٹرل پنجاب سے قافلے ہفتہ 26 نومبرکی صبح 7بجے روانہ پنڈی کے لیے روانہ ہوں گے۔ قافلے کی قیادت یاسمین راشد، شفقت محمود اور حماد اظہر کریں گے۔ لاہور سے نکلنے والے تمام قافلے راوی ٹول پلازہ پر اکٹھا ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق حماد اظہر کی قیادت میں قافلے جی ٹی روڈ کے ذریعے چکری جائیں گے اور وہاں سے اسد عمر کی قیادت میں تمام قافلے راولپنڈی پہنچیں گے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے کارکنان کے لیے اقبال پارک راولپنڈی میں خیمہ بستی تیار کی جا رہی ہے جہاں کارکنوں کی رہائش اور کھانے کا مکمل انتظام ہوگا۔

سربراہ تحریک انصاف عمران خان راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کریں گے۔ وہ جلسے میں خطاب کرکے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور دھرنے سے قبل اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کو اہم مقامات سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی دارالحکومت کو اہم مقامات پر کنٹیرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی لانگ مارچ ودھرنا، دارالحکومت کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے مطابق آج شام سے فیض آباد، کورال چوک، 26 نمبر چونگی سے داخلی راستے بند ہوجائیں گے جس کے بعد وفاقی پولیس نے جڑواں شہروں کے راستوں کی بندش کی تیاری شروع کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -