مسقط: عمان کے سلطان نے سو سے زائد افراد کی شہریت بحال کر دی۔
تفصیلات کے مطابق عزت مآب سلطان ہیثم بن طارق نے 118 افراد کی عمانی شہریت بحال کرنے کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔
خیال رہے کہ چند دن قبل عمان کے سلطان کی جانب سے عوام کے مفاد کے پیش نظر بجلی کا ایک خصوصی پیکج متعارف کیا گیا تھا، جس کا مقصد شہریوں پر بڑھتے ہوئے مالی اخراجات کم کرنا تھا۔
انھوں نے وزرا کونسل کے اجلاس کے موقع پر مئی سے اگست تک بجلی پر سبسڈی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی، عوام نے سلطان کی جانب سے موسم گرما کے مہینوں میں بجلی کی سبسڈی میں 15 فی صد اضافی دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
عمان کے سلطان نے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا
سلطان کے اس اقدام سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے ان کا کہنا ہے کہ مہگائی کی وجہ سے پہلے ہی بہت سے مسائل کا سامنا تھا تاہم اب ان میں کچھ کمی آئے گی۔