اشتہار

بادشاہ چارلس کی سالگرہ، پریڈ ریہرسل میں یکے بعد دیگرے گارڈز گر کر بے ہوش ہونے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی بادشاہ چارلس کی سالگرہ کے لیے جاری پریڈ ریہرسل میں یکے بعد دیگرے گارڈز گر کر بے ہوش ہونے لگے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں شدید گرمی کے باعث شاہی پریڈ کی ریہرسل کے دوران 3 گارڈز گر کر بے ہوش ہو گئے، رائل گارڈز بادشاہ چارلس کی سالگرہ کے لیے پریڈ کی ریہرسل کر رہے تھے۔

لندن میں شدید گرمی نے شہریوں کا برا حال کر دیا ہے، بے ہوش ہونے والے گارڈز کو فوری طور پر اسٹریچر پر لے جایا گیا، برطانوی میڈیا کے مطابق گارڈز ہیٹ ویو کی وجہ سے بے ہوش ہوئے۔

- Advertisement -

برطانیہ میں اس سال پہلی بار درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ گیا ہے، برطانیہ میں گزشتہ سال کی ریکارڈ توڑ گرمی کی لہر کے ممکنہ اعادے کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

ماہرین موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ برطانیہ میں شدید گرمی پڑنے کا امکان 45 فی صد ہے جو کہ عام اعداد و شمار سے 2.3 گنا زیادہ ہے۔ دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ آیا برطانیہ دوبارہ 40 ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت کا تجربہ کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں