تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

شاہی خاندان کی 22 لاشوں کا مارچ

قاہرہ: مصر میں 18 بادشاہوں اور چار ملکاؤں کی حنوط شدہ لاشوں کو نئے عجائب گھر منتقل کردیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر میں  1881 اور 1898 میں کھدائی کے دوران محکمہ آثارِ قدیمہ کے ماہرین کو ملنے والی 22 حنوط شدہ لاشوں کو پریڈ کے ذریعے عجائب گھر منتقل کیا گیا، اس موقع پر ان حنوط شدہ لاشوں کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ لاشیں یا ڈھانچے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد کے ہیں، جن میں سے 18 بادشاہ اور 4 ملکائیں تھیں۔

مزید پڑھیں: مصر میں ڈھائی ہزار سال قبل دفن کی گئیں درجنوں حنوط شدہ لاشیں دریافت

ان بائیس لاشوں کی عجائب گھر منتقلی کے وقت احتیاطی تدابیر سے کام لیا گیا اور انہیں نائیڑوجن سے بھرے کیپسول میں رکھ کر مصری تہذیب کی عکاسی پر بنائے گئے میوزیم منتقل کیا گیا۔

لاشوں کی منتقلی کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر سمیت دیگر حکومتی عہدیداران نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق حنوط شدہ لاشوں کو  48 منٹ کا سفر طے کر کے عجائب گھر پہنچیں۔ جن راستوں سے ان ممیز کو گزارا گیا اُن شاہراہوں کو برقی قمقموں اور بینرز سے سجایا گیا تھا۔ ان ممیز کو علیحدہ علیحدہ بگیوں میں رکھا گیا تھا۔

مصر کے وزارت داخلہ کے مطابق مصری سکیورٹی فورسز کے زیر سرپرستی حنوت شدہ لاشوں کو دارالحکومت سے 5 کلومیٹر دور سے نئے میوزیم میں لایا گیا۔ حکومت نے ڈھانچوں کی منتقلی کی تقریب کو ’گولڈن پریڈ‘ کا نام دیا۔

Comments

- Advertisement -