ممبئی: بھارتی اداکارہ روزلین خان نے حال ہی میں پولیس تھانے میں اپنی رہائشی عمارت کے پڑوسیوں کے خلاف شکایت درج کروا دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روزلین خان نے اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں درج شکایت میں پڑوسیوں پر ہراساں کیے جانے اور املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا۔
حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ مہینوں سے پڑوسی ہراساں کر رہے ہیں، جس سوسائٹی میں میں رہائش پذیر ہوں وہاں دو گروہ ہیں جن میں سے ایک نادہندہ اور دوسرا مخلص ہے، دونوں گروپس مجھے اپنی طرف کرنا چاہیے ہیں لیکن میں کسی گروپ کا حصہ نہیں بننا چاہتی۔
روزلین خان نےبتایا کہ میں بغیر کسی مسئلے کے تنہا رہنے پر یقین رکھتی ہوں، اس لیے اب وہ مجھے پریشان کرنے لگے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں کینسر کی مریضہ ہوں جبکہ کیموتھراپی کے ضمنی اثرات کی وجہ سے مجھے بہت سے مسائل کا سامنا ہے، مجھے سوسائٹی کے احاطے میں ایمبولینس بلانے تک کی اجازت نہیں دی جاتی۔
ان انٹرویو میں اداکارہ نے مزید بتایا کہ عمارت میں مجھے پریشان کرنے کیلیے لفٹ کی ایسی سیٹنگ رکھی گئی ہے کہ لفٹ دوسری منزل پر نہیں ٹھہرتی جہاں میرا فلیٹ ہے، دونوں گروپس تکلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔
روزلین خان نے کے مطابق گھر سے ان کا لیپ ٹاپ، انگوٹھی، کپڑے اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا جس کے خلاف انہوں نے پولیس سے رجوع کیا لیکن مدد نہیں کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ عمارت میں تزئین و آرائش کے کاموں کے دوران میری دو گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، جب اس کے بارے میں ایکس پر لکھا تو پولیس کی جانب سے صرف ایک پیغام موصول ہوا اور کچھ نہیں۔