ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ڈی جی خان: قتل کے مقدمے میں بیرون ملک فرار ملزم 5 سال بعد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیرہ غازی خان : آر پی او ڈی جی خان عمر شیخ کا کہنا ہے کہ قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو پانچ سال بعد انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آرپی او عمر شیخ کا کہنا ہے کہ قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم شاہد کو دبئی سے انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔

آر پی او کے مطابق قتل کے مقدمے میں بیرون ملک فرار ملزم کو 5 سال بعد گرفتار کیا گیا، ملزم شاہد جروار نے دیرینہ دشمنی پرایک شخص کوقتل کیا تھا۔

عمرشیخ کا کہنا ہے کہ شاہد اور دیگر4 نامزد ملزمان پرتھانہ کوٹ مبارک میں مقدمہ درج ہے، مقدے میں نامزد ایک مجرم کو 25 سال قید کی سزا ہوچکی ہے۔

پانچ افراد کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار


یاد رہے کہ رواں ماہ 5 نومبر کو پولیس نے بھکاری کا روپ دھار کرپانچ افراد کے قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم ڈسکہ کے قریب رکشہ ڈرائیور بن کر روپوش تھا۔

2015 میں نوجوان کے اغوا، قتل اور لاش جلانے کا مرکزی ملزم گرفتار


واضح رہے کہ گزشتہ ماہ میں 2015 میں شاہ فیصل کالونی سے نوجوان کے اغوا کے بعد قتل اور لاش جلانے کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم عدیل کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں