ایس ایس راجامولی کی فلم ’آرآرآر‘ کا گانا ’ناٹو ناٹو‘ آسکر نامزدگی حاصل کرنے والا پہلا بھارتی گانا بن گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’ناٹو ناٹو‘ کو 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین اوریجنل سانگ کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایوارڈ کی تقریب 12 مارچ کو لاس اینجلس میں ہوگی۔
’ناٹو ناٹو‘ میں فلم کے مرکزی کردار رام چرن اور جونیئر این ٹی آر نے بہترین پرفارم کیا ہے۔ گانے کو ایم ایم کیروانی نے کمپوز کیا جبکہ اسے گلوکار کالا بھیروا اور راہل سپلی گنج نے گایا ہے۔
اس سے قبل ’ناٹو ناٹو‘ گانا ’گولڈن گلوب ایوارڈ‘ جیتنے والا پہلا گانا بنا تھا۔
Your song "Naatu Naatu" just won Best Orignal Song 🎶 Huge congratulations, @mmkeeravaani @rrrmovie. #GoldenGlobes
🎥 @davemalave pic.twitter.com/8zdjKKewb0
— Golden Globes (@goldenglobes) January 11, 2023