بھارت میں وزیر نے ٹریفک حادثے میں زخمی شخص کو اسپتال پہنچانے پر 25 ہزار روپے دینے کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر برائے ٹرانسپورٹیشن و شاہراہ نتن گڈکری نے پہلے سڑک حادثے میں زخمی شخص کو اسپتال پہنچانے کے لیے 5 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا تھا اب اس رقم کو بڑھا کر 25 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے وزیر نتن گڈکری کا انٹرویو کیا اور کچھ سوالات ان سے پوچھے۔
وزیر نے کہا کہ اگر کبھی کبھار کچھ ہوتا ہے تو ہم اس معاملے کو لے کر سنجیدہ ہوجاتے ہیں لیکن جب روزانہ کچھ ہونے لگتا تو ہمیں معمول کے مطابق لگنے لگتا ہے اگر ان حادثات کو روکنا ہے تو تنہا ہم کچھ نہیں کرسکتے اس کے لیے اسکول، کالج، این جی او، کھلاڑیوں لوگ جب جاجاکر سمجھائیں گے تب تبدیلی آئے گی۔
اداکار نے انہیں بتایا کہ 474 لوگ روزانہ سڑک حادثات میں زندگی گنوا رہے ہیں، ہم ان تعداد کو لے کر بہت بے حس ہوگئے ہیں۔
نتن گڈکری نے کہا کہ اگر لوگ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں تو اموات کم ہوں گی، ہم نے آٹو موبائل انڈسٹری کو حکم دیا ہے کہ کار میں پیچھے بھی سیٹ بیلٹ لگائیں۔ اتنا ہی نہیں، گڈکری نے سائرس پلونجی مستری کی موت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی کار میں پیچھے بھی سیٹ بیلٹ لگی ہوتی تو آج وہ زندہ ہوتے۔ سبھی کی ذمہ داری ہے کہ گزارش کر کے کار کے پیچھے سیٹ بیلٹ لگوائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ قانون کی حفاظت کرنے والوں کا کام ہے کہ عام شہری کے حقوق کی حفاظت کریں۔ مگر عام لوگوں کو بھی اس میں ساتھ دینا ہوگا۔