جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

پچاس ہزار کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط یکم اگست سے لاگو ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پچاس ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط یکم اگست سے لاگو ہوگی۔ پیکٹ پر درج ریٹیل پرائس سے کم قیمت پر سگریٹ کی فروخت کو جرم قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے فنانس ایکٹ کی اہم تفصیلات جاری کر دیں، 50ہزار سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ لازمی دکھانے کے حوالے سے سیلز ٹیکس سرکلر جاری کر دیا۔

سرکلر کے مطابق پچاس ہزار سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط یکم اگست سے لاگو ہوگی۔ تاہم خواتین خریدار اپنے شوہر یا والد کا شناختی کارڈ دکھا سکتی ہیں۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد کاروباری افراد کو ہراساں کرنا نہیں بلکہ50 ہزار سے زائد کی ٹرانزکشن کو دستاویزی شکل دینا ہے۔

اس کے علاوہ سگریٹ کے پیکٹ پر درج ریٹیل پرائس سے کم قیمت پر سگریٹ کی فروخت جرم قرار دی گئی ہے جبکہ سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ڈیڑھ سے بڑھا کر دو روپے فی کلو کردی گئی۔ ایف بی آر کے مطابق موبائل فون پر ایک سو پینتیس روپے سے نو ہزار دو سو ستر روپے تک ٹیکس عائد ہوگا۔

ایف بی آ ر میں بڑے پیمانے پر افسران کی تقرری اور تبادلے

علاوہ ازیں ایف بی آ ر میں بڑے پیمانے پر افسران کی تقرری اور تبادلے کیے گئے ہیں، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ حکم نامے کےمطابق ایف بی آر کے7کمشنر ان لینڈ ریونیو اور ایک ڈائریکٹر کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

کمشنر ان لینڈ ریونیو سعد ین رضازیدی آرٹی او کا کراچی کا تبادلہ کای گیا ہے جبکہ سید سعد ین رضازیدی کمشنران لینڈ ریونیو اپیل تھری کراچی تعینات کیے گئے ہیں۔

جاوید اقبال کمشنر آئی آر اپیل ون آرٹی او اسلام آباد، کمشنر اپیل تھری اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے، کمشنر اپیل ون کراچی سجاد اکبرخان کو کمشنر اپیل ٹو کراچی کا چارج بھی دے دیا گیا۔

کمشنر آر ٹی او رحیم یارخان محمد جاوید بدر کمشنر اپیل فیصل آباد، ڈائریکٹر غیرمنقولہ جائیداد ساؤتھ رفیق رحمان میمن کمشنراپیل فورکراچی، ڈاکٹر محمد ادریس کمشنر زون ٹو آر ٹی او سرگودھا سے کمشنر اپیل سرگودھا تعینات جبکہ کمشنر ودہولڈنگ ٹیکس زون آرٹی او سرگودھا فیصل مشتاق کمشنراپیل ون اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں