تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’خاکروب کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے برآمد‘

بھارت میں خاکروب کے مرنے کے بعد اس کے اکاؤنٹ سے ایک کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھیرج نامی ایک جھاڑو دینے شخص جس نے تقریباً 10 سال تک بینک اکاؤنٹ سے اپنی تنخواہ نہیں نکالی؟ اس کے اکاؤنٹ سے 70 لاکھ (ایک کروڑ 92 لاکھ پاکستانی روپے) برآمد ہوئے ہیں۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ صفائی کرنے والے کی اتوار کی صبح تپ دق کی وجہ سے موت ہو گئی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ دھیرج پریاگ راج میں چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر(سی ایم ایچ او) کے جذام کے شعبہ میں صفائی ملازم تھے۔

ان کے والد بھی اسی اسپتال میں صفائی کرتے تھے اور ان کی موت کے بعد دھیرج کو نوکری مل گئی تھی۔

کسی عجیب و غریب وجہ سے دونوں باپ بیٹے نے اپنے سیلری اکاؤنٹ سے کبھی کوئی رقم نہیں نکالی تھی۔

والد کی طرح دھیرج سڑک پر چلنے والے لوگوں سے پیسے مانگ کر اور بھیک مانگ کر گزرا کرتے اور ان کی 80 سالہ والدہ بھی ہر ماہ پنشن لیتی تھیں اور اس طرح دونوں نے اخراجات پورے کیے تھے۔

دھیرج نے کبھی بھی اپنے اکاؤنٹ سے رقم نہیں نکالی وہ اور اس کی والدہ مؤخر الذکر کی پنشن پر زندہ رہے اور اگر اسے پیسوں کی ضرورت ہوتی تو وہ دوستوں، ساتھی ملازم اور یہاں تک کہ باہر کے لوگوں سے بھی مانگتے۔

متوفی کے ایک دوست نے بتایا کہ اس کے اکاؤنٹ میں 70 لاکھ روپے سے زیادہ ہیں۔

دوست کے مطابق چند ماہ قبل کچھ اہلکار رقم سے متعلق پوچھ گچھ کی تو دھیرج نے وضاحت سے انہیں مطمئن کیا اور بتایا کہ وہ اس لیے شادی کرنے سے ڈرتے ہیں کہ خاتون ان کے پیسے لے اڑے گی جبکہ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر سال انکم ٹیکس بھی فائل کریں گے۔

Comments

- Advertisement -