سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کا اجلاس ہوا جس میں رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز اور وزیر توانائی اویس لغاری کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ پاور کمیٹی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے سوال اٹھایا کہ 10 روپے کی بجلی خرید کر 50 روپے میں کیوں بیچ رہے ہیں؟ کیا 40 روپے جگا ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔
ان کی بات کو جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ ہم یہ کوشش نہ کریں تو آپ 10 سال بعد بجلی دوگنی قیمت پر خریدیں گے۔
اویس لغاری نے کہا کہ پھر مجھے ہی موردِ الزام ٹھہرائیں گے، جس پر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آپ کے وزیراعظم نے کہا کہ 8 روپے بجلی سستی کررہے ہیں اس کا کیا ہوا؟
جس پر وزیر توانائی نے بتایا کہ نہ میں نے اور نہ وزیراعظم نے ایسا کچھ کہا ہے، اویس لغاری کا کہنا تھا کہ آپ حقائق کے برعکس وزیراعظم شہباز شریف کی بات کی غلط تشریح کررہے ہیں۔
وزیر اعظم نے سولر صارفین پر نیٹ میٹرنگ پالیسی کی مخالفت کر دی