جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

25000 روپے والے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شہریوں کی بڑی تعداد بمپر انعامات اور دیگر انعامات جیتنے امید میں پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کرتی ہے کیونکہ اسے محفوظ تصور کیا جاتا ہے، پرائز بانڈ پر کوئی ماہانہ منافع تو فراہم نہیں کیا جاتا لیکن لوگوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے انعامی رقم دی جاتی ہے جو باقاعدہ سے منعقد ہوتے ہیں۔

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 60 کی دہائی سے پرائز بانڈ اسکیم متعارف کروائی اور مرکزی بینک اس کے منیجر کے طور پر فرائض انجام دیتے ہیں۔

تین ماہ کے وقفے کے ساتھ نیشنل سیونگز قرعہ اندازی منعقد کرتا ہے اور جیتنے والے خوش نصیبوں کے نمبرز کا اعلان کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

25,000 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے ، قرعہ اندازی 10 دسمبر 2024 کو کوئٹہ میں کی جائے گی۔

25000 روپے والے پرائز بانڈ میں مختلف کیٹیگریز میں انعامات دیئے جاتے ہیں، اس میں پہلا انعام 30 ملین (تین کروڑ) روپے 2 انعامات، دوسرا انعام 10 ملین (1 کروڑ)روپے 5 انعامات اور تیسرا انعام 3 لاکھ روپے 700 انعامات دیئے جاتے ہیں۔

جیتنے والے خوش نصیبوں کو انعام ٹیکس کٹوتی جو کہ ٹیکس دینے والوں کا 15فیصد اور ٹیکس نہ دینے والوں سے 30 کٹوتی ہوتی ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں