جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 3ارب روپے سے زائد رقم جمع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں اب تک 3ارب روپے سے زائد رقم جمع ہوگئی، جس پر سینیٹر فیصل جاوید نے پاکستانیوں کی سخاوت اور جذبے کو سلام پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات کا سلسلہ جاری ہے، سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم ریلیف فنڈمیں رقم3ارب تک پہنچ گئی،ماشااللہ ! اب تک ریلیف فنڈ میں 3 ارب 22 کروڑ روپے جمع ہوئے، اس عظیم مقصد کیلئے آپ کی سخاوت اور جذبے کو سلام۔

- Advertisement -

دوسری جانب معاون خصوصی زلفی بخاری کی کوششوں سے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں بڑی کمپنیاں تعاون کیلئے تیار ہے، معروف سیلولر کمپنی نے 70 لاکھ روپے ریلیف فنڈ میں جمع کروا دئیے۔

زلفی بخاری نے پرائیویٹ سیکٹر سے ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

خیال رہے گذشتہ ہفتے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کیلئے ٹیلی تھون میں تقریباً2.7ارب روپےفنڈ میں جمع ہوئے تھے۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے کرونا سے لڑ نے کے لیے ریلیف فنڈ کے قیام اور ٹائیگرفورس بنانے کا اعلان کیا تھا، جب کہ صوبوں کی سطح پر بھی الگ الگ ریلیف فنڈز قائم کیے گئے ہیں، جس میں مخیر حضرات سے عطیات جمع کرانے کی اپیل کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں