اسلام آباد : وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 4 ارب روپے سے زائد رقم جمع ہوگئی، سینیٹر فیصل جاوید نے کہا معاونین کی سخاوت اورجذبہ ایثار قابل تحسین ہے، حکومت عطیہ کئے جانے والے ہر روپے کیساتھ 4 روپے مزید شامل کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات کی آمد کاسلسلہ جاری ہے ، سینٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایم ریلیف فنڈ میں عطیہ دینے کےلئے تفصیلات شیئر کیں۔
فیصل جاوید نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ 4 ارب سے بڑھ چکا ہے، معاونین کی سخاوت اورجذبہ ایثار قابل تحسین ہے، بلاشبہ یہ ایک عظیم مقصد ہے، حکومت عطیہ کئے جانے والے ہر روپے کیساتھ 4 روپے مزید شامل کرے گی، کریڈٹ کارڈ، 6677 پرایس ایم ایس، ایزی پیسہ،جاز کیش سےعطیات بھجوائے جا سکتے ہیں۔
PM Relief Fund has crossed the
4 Billion Mark Masha'ALLAH. Generosity & Jazba of all donors is commendable. This indeed is a great cause.Together we can & Together we must. Govt to contribute Rs. 4 for every rupee donated to relief fund. #KeepContributing Account Details Below:— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) May 26, 2020
یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے بے روزگار افراد کے لیے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے باضابطہ آغاز کیا تھا ، جس کے تحت پی ایم ریلیف فنڈ سے 12ہزار فی کس امداد دی جارہی ہے۔
خیال رہے وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی کابینہ کاایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت تمام وفاقی وزرا ،مشیر ،معاونین خصوصی اپنی تنخواہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں دیں گے۔
وزیراعظم نے کہا تھا کہ کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے،پاکستانی کہیں بھی ہوں مشکل گھڑی میں وطن کے شانہ بشانہ ہوتےہیں، انسانیت کی خدمت کا یہی جذبہ ہماری معاشرے کی اصل طاقت اورخوبی ہے۔