جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

اسٹیٹ بینک کی سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ 500، 1000 اور 5 ہزار کے نوٹوں سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق نوٹوں کے حوالے سے کوئی بھی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عوام اس طرح کی افواہوں پر کان نہ دھریں اور اسٹیٹ بینک کی ویب سائت یا فیس بک پیج کو فالو کریں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر پیج پر جو بھی اپ ڈیٹس ہوتی ہیں وہ شیئر کردی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی نوٹوں کے بعد ہونے کی افواہیں پھیلائی گئی تھیں جنہیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مسترد کردیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں