اتوار, اپریل 6, 2025
اشتہار

750 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : 750 کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی ، خوش نصیبوں کو اعلان جلد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پرائز بانڈ کو پاکستان میں بچت کی سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے کیونکہ اسے کسی بھی وقت کیش کیا جا سکتا ہے اور یہ میگا کیش پرائز جیتنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

نیشنل سیونگز سنٹر 750 روپے والے پرائز بانڈ کی دوسری قرعہ اندازی کے لیے تیار ہے، قرعہ اندازی 15 اپریل کو صبح 10:00 بجے ہوگی اور انعامی بانڈز کے فاتحین کا اعلان جلد ہی نیشنل سیونگز کی جانب سے کیا جائے گا۔

اس بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 1.5 ملین روپے ہے جبکہ دوسرے انعام کے تین امیدواروں کو پچاس لاکھ روپے دیے جاتے ہیں جبکہ 1696 تیسرے انعامات ہیں جن کے فاتحین کو 9300 روپے کا نقدم انعام دیا جاتا ہے۔

یاد ہے 750 روپے کے پرائز بانڈ کی پہلی قرعہ اندازی جنوری 2025 میں ہوئی تھی، جس میں 1,500,000 روپے کا پہلا انعام پرائز بانڈ نمبر 271541 جیتا۔

دوسرا انعام جس کی مالیت 500,000 روپے تھی، ٹکٹ نمبر 317904,496553,800663 کو دیا گیا۔

خیال رہے حکومت کی طرف سے شروع کی گئی پرائز بانڈ اسکیم کے دو مقاصد ہیں، پہلا عوامی اقدامات کے لیے فنڈز پیدا کرنا اور دوسرا ریاست کے شہریوں کو اپنی دولت کی قدر میں کمی کے خطرے کے بغیر محفوظ طریقہ پیش کرنا ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں