اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں1947میں جو ہوا 2019 میں دوبارہ وہی ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں مشال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس اور ڈوگرا کے غنڈوں نے لاکھوں لوگوں کو شہید کیا۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو لوگ بچ گئے وہ پاکستان آگئے، بھارتی جارحیت نہ تھمی تو ایک دنیا میں ایک سنگین مسئلہ جنم لے سکتا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری کو متنبہ کیا کہ ہمیں آواز اٹھانی چاہیے اس سے پہلےکوئی بڑا ظلم ہو، بھارتی گولیوں سے لاکھوں کشمیریوں کی جانیں جاچکی ہیں۔
یاسین ملک کی اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کشمیریوں کو ان کا حق دلانا اور آواز بننا ہے، ہمیں کشمیریوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچانی ہوگی۔
خیال رہے کہ دو روز قبل اپنے ایک ویڈیو بیان میں مشال ملک نے کہا تھا کہ بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کو محصور کیا ہوا ہے، لاکھوں قربانیوں کے باوجود کشمیری ڈٹے ہوئے ہیں، بھارت کسی خام خیالی میں نہ رہے، بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتا۔
بھارت کسی خام خیالی میں نہ رہے، آزادی کی تحریک نہیں رک سکتی: مشال ملک
واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں سخت کرفیو اور کریک ڈاؤن تاحال برقرارہے، عالمی برادری اور رہنماؤں کی جانب سے دباؤ کے باوجود مودی اپنے ناپاک عزائم سے باز نہ آیا۔