بدھ, اپریل 30, 2025
اشتہار

دبئی اور شارجہ میں رہنے والوں کیلئے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی اور شارجہ میں رہنے والوں کیلئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، دبئی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے جمعہ 2 مئی سے دبئی اور شارجہ کے درمیان نئی انٹر سٹی بس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دبئی اور شارجہ میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ پر قابو پانے کے لئے اتھارٹی کا نیا اقدام ہے۔

نیا روٹ ای 308 دبئی کے سٹیڈیم بس سٹیشن کو شارجہ کے الجبیل بس سٹیشن سے منسلک کرے گا، جس کا یکطرفہ کرایہ 12 درھم ہوگا۔

روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) میں پلاننگ اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر عادل شاکری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ نئی انٹر سٹی بس سروس کا آغاز میٹرو، ٹرام اور بحری ٹرانسپورٹیشن کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو مربوط کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ 2 مئی سے بس سروس کو ری روٹ کرنے سے مسافروں کو زیادہ موثر اور آرام دہ سفر میسر ہوگا۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے فیڈریشن کے قانون 2024 کی شق 14 پر 29 مارچ سے عمل درآمد کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

قانون کے مطابق تین زمروں کو لائسنس سے استثنیٰ دیتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں ڈرائیونگ کی اجازت دی گئی ہے۔

قانون کے مطابق وہ غیرملکی جن کے لائسنس امارات میں رجسٹرڈ ہوں انہیں قانون کی رو سے دوبارہ رجسٹر کرانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

وہ افراد جن کے لائسنس عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہوں ان لائسنس پر امارات میں ڈرائیونگ کا این او سی ہونا شرط ہے۔

اس کے علاوہ وہ ڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز امارات میں قیام کے دوران یا ٹرانزٹ کی صورت میں اپنے لائسنس پر ڈرائیونگ کرسکتے ہیں انہیں امارات کا لائسنس حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم کی پاکستان آمد پر پرُتپاک استقبال

اماراتی ٹریفک قوانین میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے کم از کم عمر 17 برس ہونا اور میڈیکل فٹ ہونا بھی ضروری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں