اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

مسافر بس دریا میں جاگری، ڈرائیور سمیت 9 افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں مسافروں سے بھری ہوئی بس تیز رفتاری کے باعث دریا میں جاگری، خوفناک حادثے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افسوسناک حادثہ بھارتی ریاست آندرا پردیش کے ٹاؤن جنگریڈی گودام جانے والی بس کو پیش آیا جس میں سوار 9 افراد ہلاک جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسافر بس دریا پر بنے پل کی ریلنگ(آہنی دیوار) سے ٹکرا کر دریا میں جاگری جس کی گہرائی 25 فٹ سے زائد بتائی جارہی ہے۔

حادثے کے نتیجے میں بس ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا جب کہ بس میں سوار پانچ خواتین سمیت آٹھ مسافر بھی جان کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے جو بس کے پانی میں ڈوبنے کے باعث ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں زندہ بچنے کے مسافروں نے کھڑکی سے چھلانگ لگاکر اپنی جان بچائی۔

پولیس اور ریسکیو اداروں کی جانب سے حادثے کی جگہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں