پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

ایک اور پاکستانی اداکارہ ازدواجی بندھن میں بندھنے جارہی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ رباب ہاشم کی شادی کی خبریں‌ زیر گردش ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکارہ کی تصاویر وائرل ہوئیں جن میں وہ پیلے رنگ کا جوڑا زیب تن کی ہوئی ہیں جبکہ دونوں ہاتھوں میں مہندی بھی لگی ہوئی ہے۔

اداکارہ کی تصاویر دیکھ کر مداحوں نے شادی سے متعلق سوالات کیے کیونکہ رباب کافی دنوں سے اس معاملے پر بالکل خاموش تھیں۔

- Advertisement -

اداکارہ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ایک روز قبل رباب ہاشم کی مایوں کی تقریب تھیں جن کی چند تصاویر سامنے آگئیں ہیں جبکہ وہ کل یعنی 25 نومبر کو شادی کرنے جارہی ہیں۔

اب تک یہ اطلاع سامنے نہیں آسکی کہ اداکارہ نے کس لڑکے کو اپنا جیون ساتھی منتخب کیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے متعدد ڈراموں میں کام کر کے اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں