اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

فاسٹ بولر کے اعلان نے بنگلہ دیش کو مشکل میں ڈال دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر روبیل حسین نے ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی فاسٹ بولر نے ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، روبیل حسین نے بتایا کہ
نوجوانوں کو موقع دینے کے لئے یہ فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو موقع ملے گا تو فاسٹ بولنگ مزید مضبوط ہوگی،  اپنے ملک کے لیے 27 ٹیسٹ کھیلنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔

روبیل حسین کا کہنا تھا کہ پانچ روزہ کرکٹ میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ ابھی میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ملک کے لیے کچھ کر سکتا ہوں۔

بنگلہ دیشی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ وائٹ بال کرکٹ کے لیے ڈھاکا پریمئیر لیگ اور بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کھیلتا رہوں گا۔

روبیل حسین نے 27 ٹیسٹ میچز میں 36 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، جس میں ایک بار 5 وکٹیں حاصل کرنا بھی شامل ہے، ان کا اکانومی ریٹ 3.92، اسٹرائیک ریٹ 117.3 تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں