تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

روبینہ اشرف کی بیٹی کی مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

کراچی: شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی مینا طارق کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی مینا طارق اور ان کی والدہ نے بھی انسٹاگرام اسٹوریز میں مایوں کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں، جن میں متعدد شوبز و فیشن انڈسٹری کی شخصیات کو دیکھا جا سکتا ہے۔

مینا طارق کے مایوں کی تقریب کی ویڈیوز میں بہروز سبزواری سمیت 1990 کے مقبول اداکاروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

مایوں کے موقع پر مینا طارق نے پیلے رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جب کہ ان کی والدہ نے بیٹی جیسا لباس پہنا۔

مایوں کی تقریب کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں روبینہ اشرف اور کو بیٹی مینا طارق کے ہمراہ خوش دیکھا جا سکتا ہے۔

مینا طارق کے دیرینہ دوست عمران شیخ سے شادی کرنے جا رہی ہیں، جن کے ساتھ وہ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

عمران شیخ کا ذاتی تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے، تاہم انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ان کے اچھے خاصے تعلقات ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ مینا طارق 15 جنوری تک پیا گھر سدھار جائیں گی، تاہم اس حوالے سے اداکارہ یا ان کی والدہ روبینہ اشرف نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

مینا طارق کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر پر متعدد شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Comments

- Advertisement -