روس یوکرین امن مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے پر امریکا نے خبردار کر دیا۔
امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں روس یوکرین امن مذاکرات میں پیشرفت ہونی چاہیے اگر آئندہ دنوں میں پیشرفت نہ ہوئی تو امریکا کو امن مذاکرات سے آگے بڑھنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششوں کو طوالت نہیں دینی چاہیے روس یوکرین مذاکرات سے متعلق ٹرمپ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیرخارجہ کی پیرس میں یورپی اور یوکرینی حکام سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اور بلومبرگ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے ملاقاتوں میں جنگ بندی کی تجاویز پیش کیں۔
امریکا نے یوکرین کے سابقہ علاقوں کو روسی کنٹرول میں چھوڑنے کی تجویز دی ہے۔ تجاویز میں روس پر پابندیوں میں نرمی اور یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کو ختم کرنا بھی شامل ہے۔