بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے 23 مئی کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوال کا چاند دیکھنے کے لیے 23 مئی کو کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے مرکزی چیئرمین کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ہفتے کو کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو شوال کے چاند کی پیشگوئی سے روک دیا، وزارت مذہبی امور کے ذریعے محکمہ موسمیات کو پیشگوئی سے روکا گیا۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات چاند سے متعلق کوئی پیشگوئی نہ کرے، بلکہ محکمہ موسمیات رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں