کراچی : پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ 31 جولائی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت آج ہوگا، اجلاس آج نمازعصرکے بعد کراچی میں ہوگا۔
کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے علاوہ اسلام آباد،لاہور، پشاوراورکوئٹہ میں زونل کمیٹیوں کےاجلاس ہوں گے
محکمہ موسمیات نے پاکستان میں عید الاضحیٰ اکتیس جولائی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
یاد رہے سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، وقوف عرفات تیس جولائی کو ہوگا اور سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ اکتیس جولائی بروز جمعہ کومنائی جائے گی۔
سعودی حکومت نے سرکاری و نجی شعبوں کے ملازمین کے لیے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے جبکہ سرکاری شعبے کے ملازمین کو دو ہفتے کی چھٹیاں دی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے خدشے کے پیش نظر نے قوم سے عیدالاضحیٰ سادگی سے منانے کی اپیل کی تھی۔