اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

رمضان کا چاند نظر نہیں‌ آیا، پہلا روزہ اتوار کو ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے ملک بھر میں پہلا روزہ اتوار کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہو۔

اجلاس کے بعد چیئرمین مفتی منیب نے اعلان کیا کہ چاند دیکھنے کے لیے جدید سائنسی ٹیلی اسکوپس سے مدد لی گئی اور ملک کے مختلف علاقوں میں بھی زونل کمیٹیوں نے اجلاس طلب کیے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے چاند کی شہادت کے حوالے سے اطلاع موصول نہیں ہوئی لہذا اتفاق رائے سے یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ پہلا روزہ اتوار کے روز ہوگا۔

قبل ازیں رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں کمیٹی اراکین سمیت محکمہ موسمیات کے حکام بھی شریک ہوئے، پاکستان بھر میں رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس طلب کیے گئے جہاں ذمہ داران نے چاند کے حوالے سے شہادتیں اکٹھی کیں۔

پڑھیں: محکمہ موسمیات چاند کی معلومات جاری نہ کرے، وزارت مذہبی امور

قبل ازیں  وزارت مذہبی امور نے پابند کیا ہے کہ چاند کی حتمی رویت کا اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی ہی کریں گے جو فیصلہ ملک بھر سے موصولہ شہادتوں کی بنیاد پر کیا جائے گا، میڈیا چینلز اس ضمن میں خبر چلانے سے گریز کریں۔


سعودی عرب کا چاند سے متعلق اعلان


ماہرین فلکیات کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا چاند گزشتہ شب 12 بج کر45 منٹ پر پیدا ہوچکا ہے لیکن نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں کیونکہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر محض 18 گھنٹے 55 منٹ ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسعودی عرب سمیت خلیجی اور مشرق وسطیٰ میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور دنیا کے بیشتر ممالک میں ہفتے کو یکم رمضان ہے۔

سعودی عرب و خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کاچاند نظر آگیا ہے جس کے مطابق وہاں پہلا روزہ کل ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں