کراچی : ذی الحج کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج ہوگا، جس میں چاند نظر آنے کا اعلان کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ذی الحج کا چاند مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین اور ارکان کراچی محکمہ موسمیات کی چھت سے چاند دیکھیں گے اور عید الاضحٰی کا چاند نظر آنے کا اعلان کریں گے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں سپارکو کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔
ملک بھر کی طرح چاروں صوبائی دارالحکومت میں بھی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا۔
زونل اور ڈویژنل سطح پر بھی قائم رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس میں ذوکا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا جائے گا۔
خیال رہے گذشتہ روز ذی الحج کے چاند کی پیدائش 5 بجکر 40 منٹ پر ہوگئی ہے، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26گھنٹے 45منٹ ہوگی اور غروب آفتاب کےتقریباً15 منٹ بعد چاند واضح دیکھا جاسکے گا۔
ماہرین فلکیات نے عید الاضحیٰ پیر 17جون کو ہونے کا قوی امکان ظاہر کیا ہے۔
یاد رہے سعودی عرب میں چاند نظر آگیا تھا، سعودی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ وقوف عرفہ پندرہ جون جبکہ عید الاضحیٰ سولہ جون کو ہوگی۔
سال حج کےدوران اوسط درجہ حرارت میں اضافےکا امکان ہے ، حج سیزن کےدوران گرمی کی شدت بڑھنےکےپیش نظرعازمین کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔