جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج ہوگا، جس میں چاند کی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیرآزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں مركزی و زونل ممبران پشاور ،وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو،محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان شریک ہوں گے۔

- Advertisement -

پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز لاہور، کراچی،کوئٹہ،اسلام آبادمیں منعقد کیے جائیں گے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کی روشنی کی چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

محکمہ موسمیات نے آج رمضان المبارک چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں پہلا روزہ جمعرات 12 مارچ کو ہوسکتا ہے۔

خیال رہے دنیا کے کئی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا ، سعودی عرب سمیت دیگرخلیجی ریاستوں، امریکا اور برطانیہ میں آج پہلا روزہ ہے۔

ماہِ مبارک کے آغاز کے ساتھ ہی تراویح کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، مسجد الحرام اور مسجد النبوی میں تراویح کے روح پرور اجتماعات ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں