ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ 21 جولائی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل ہوگا، اجلاس چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا ابولخبیرآزادکی سربراہی میں منعقد کیا جائے۔

اجلاس میں محکمہ موسمیات،سپارکو،نیوی،وزارت مذہبی امورکےنمائندےشریک ہوں گے جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوں گے۔

یاد رہے محکمہ موسمیات نے عید الاضحی 21 جولائی کو ہونے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذی الحج 1442 کے چاند کی پیدائش 10 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 18 منٹ پر ہوگی۔

خیال رہے سعودی ماہر فلکیات کا کہنا تھا رواں سال ذیقعدہ کا مہینہ 30 دن کا ہوگا، سعودی عرب میں یکم ذی الحج اتوار 11 جولائی کو ہوگا اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفات پیر 19 جولائی اورعید الاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل کو ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں