دبئی : دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے استقبال رمضان پر دبئی کی جیلوں میں 700قیدیوں کو فی الفور رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ زید النیہان نے رمضان المبارک کی آمد پر قید یوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
اس بات کا اعلان دبئی میڈیا آفس نے وزیراعظم راشد المکتوم کی جانب سےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا اور کہا کہ رہا ہونے والوں میں ان میں وہ ملکی اور غیر ملکی شامل ہوں گے، ان قیدیوں کو رمضان کی خوشی میں رہا کیا گیا تاکہ اپنی زندگی کی نئی شروعات کرسکیں۔
.@HHShkMohd orders the release of 700 prisoners in #Dubai from different nationalities ahead of the holy month of Ramadan. pic.twitter.com/Dq14eznNMg
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) May 15, 2018
منگل کو متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ زید النیہان نے ابوظہبی سے 935 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا، جنہیں مختلف مقدمات میں سزا دی گئی تھیں جبکہ سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران ڈاکٹر شیخ بن محمد القاسمی نے 304 قیدیوں اور راس الخائما کےحکمران نے 302 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا۔
مزید پڑھیں : دبئی، قومی دن کے موقع پر 606 قیدیوں کو رہائی کی نوید
دبئی کے اٹارنی جنرل عصام عيسىٰ الحمدان نے کہا کہ شیخ محمد بن راشد المکتوم کا قیدیوں کو معاف کرنے کا فیصلہ ان کو زندگی میں ایک نئی شروعات کا موقع فراہم کرنا ہے، جو ان کے خاندانوں کی مصیبت کو کم کرے گا۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے آج نظر آئے گا۔